وزیراعظم عمران خان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں،بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہے،این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت سے مل کر متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے، متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرینگے، معاون خصوصی کی گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2020 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں،بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہے،این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت سے مل کر متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے، متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرینگے۔

بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ بارشوں اور برف باری سے بلوچستان میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

معاون خصوصی نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت سے مل کر متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے۔معاون خصوصی نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی۔معاون خصوصی نے کہاکہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا میں اجاگر ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔