سینیٹر اعظم خان سواتی کی چینی سفیر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سی پیک پر پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا. اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا،وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی

جمعہ 24 جنوری 2020 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے چینی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت میں چینی مؤقف کو سراہتا ہے۔وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ چین نے عالمی سطح پر پاکستان اور کشمیریوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور سلامتی کونسل میں چین کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ سی پیک پر پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا. اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے ہے،سی پیک پر چینی سفیر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی بہترین ترجمانی کی ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ عالمی میڈیا بھی ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا معترف ہے۔