برف باری سے متاثرہ نتھیاگلی کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں

جمعہ 24 جنوری 2020 12:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) برف باری سے متاثرہ نتھیاگلی کی تمام لنک سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی ہیں۔ اس سال ریکارڈ برف باری کے دوران جہاں مری روڈ کھلوانے میں 5 دن لگے ہیں وہیں پر لنک روڈ بھی بند ہو چکے تھے جس پر عوام کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ بعد نتھیاگلی کے لنک روڈ کالی منڈی، بڈھیار روڈ اور دروازہ، کس کالا بن ملاچھ سڑک کو بھاری مشینری لگا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اب ان علاقوں کے رہنے والوں کے لئے زمینی رابطہ دوبارہ سے بحال ہو چکا ہے اور لوگوں نے دوبارہ سے گھر کے لئے سودا سلف جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :