تعلیم ہی کے ذریعے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے

الخدمت فاونڈیشن تعلیمی میدان میں چھ مختلف شعبہ جات میں خدمات سر انجام دے رہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2020 17:15

تعلیم ہی کے ذریعے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء) تفصیلات کے مطابق الخدمت فاوَنڈیشن لاہور اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے باہمی تعاون سے کمپیوٹر سنٹر کے افتتاح کی تقریب کیا گیا ۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں نائب صدر الخدمت فاوَنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈاکٹر شہلا اکرام، صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور لبنیٰ بھائیت، صدر الخدمت فاوَنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، نائب صدر الخدمت فاوَنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید، سیکرٹری الخدمت فاوَنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی، خلیق احمد چیئر من ایڈوائزری کونسل الخدمت فاوَنڈیشن لاہور اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وومن ونگ کی دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہلا اکرام نے کہا کہ ہم  کے تعاون سے مختلف کمپیوٹر کورسز کروائیں گے ۔ صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور لبنیٰ بھائیت نے کہا کہ اس کمپیوٹر سنٹر میں چھوٹے چھوٹے پروگرامات ، کیریئر پلاننگ،;6786; کی تیاری اور ذاتی گرومنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذمہ داران کا اس پروگرام کے آغاز پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاونڈیشن تعلیمی میدان میں پہلے ہی چھ مختلف شعبہ جات میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اور مزید اس میں بہتری کیلئے اقدامات کریں گے ۔

اس موقع پر صدر الخدمت فاوَنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابدنے کہا کہ ہم کمپیوٹر کی تعلیم کے ذریعے سے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرینگے ۔ تعلیم ہی کے ذریعے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔