2015کے بعد پہلی بار پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پروزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری کا خیر مقدم

برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اعتراف کا خیر مقدم کرتے ہیں، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز

جمعہ 24 جنوری 2020 19:38

2015کے بعد پہلی بار پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پروزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی اور برطانیہ کی جانب سیپاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اعتراف کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹریول ایڈوئزری تبدیل کرنے پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2015کے بعد پہلی بار ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پر امن ملک بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔