ہائیکورٹ نے گندم کی برآمداوردرآمد کی تفصیلات طلب کرلیں ،سمگلنگ کا بھی نوٹس لے لیا
سوجی وغیرہ تونکال لی جاتی ہے ،عوام کو صرف ہوا ملتی ہے،کیا معیار اور وزن کو کسی لیبارٹری سے چیک کرواتے ہیں ‘چیف جسٹس استفسار اگر سارا کچھ موجود ہے تو عوام میں خوف کیوں ہے،جسٹس مامون رشید شیخ/23 لاکھ ٹن گندم کے سٹاک موجود ہیں‘حکومت کا جواب
جمعہ 24 جنوری 2020 23:31
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہا کہ آٹے میں سے تو سوجی وغیرہ نکال لیا جاتا ہے ،عوام کو صرف ہوا ملتی ہے، آٹے میں کتنے فیصد اجزا ء ہیں، الزام ہے کہ اس میں بھی ملاوٹ ہوتی ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آٹے کے معیار اور وزن کو کسی لیبارٹری سے چیک کرواتے ہیں یا آپ کے محکمہ نے چیک کیا۔ اگر سارا کچھ موجود ہے تو عوام میں خوف کیوں ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ گندم کا پرائیویٹ سٹاک ختم یا کم ہوا جس کی وجہ سے عوام میں بحران نظر آیا،حکومت کے پاس 23 لاکھ ٹن گندم کے سٹاک موجود ہیں، آٹا چکیوں کو بھی اب 100 کلو گندم کی پانچ بوریاں فی چکی فراہم کررہے ہیں۔درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ حکومت نے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم 29 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے برآمدکی، حکومت نے گندم 55 ڈالر فی میٹرک ٹن فائدہ بھی دیا ،تحریک انصاف کی حکومت سستے داموں گندم ایکسپورٹ کرکے اب مہنگی گندم درآمد کررہی ہے، ملک میں گندم کی کمی سے آٹے کا بحران پیدا ا،عوام کو ملک میں سستا آٹا دستیاب نہیں ہورہا ہے۔ استدعا ہے حکومت کو سستے آٹے کی فراہمی کا حکم دیا جائے ۔چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت 29جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گندم کی برآمد اور درآمد کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں ۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ گندم کی سمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے اورحکومتی جواب کے ساتھ بیان حلفی جمع کرایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.