175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے کا معاملہ، کیا واقعی اس رفتار سے گیند کروائی گئی؟

سری لنکن انڈر 19 فاسٹ بولر کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ میں کروائی گیند کی رفتار سکور بورڈ پر175 کلومیٹرفی گھنٹا نظرآئی، آئی سی سی نے گیند کی رفتار حقیقی ہونے کی تصدیق نہیں کی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جنوری 2020 22:34

175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے کا معاملہ، کیا واقعی اس ..
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء ) 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے کا معاملہ، کیا واقعی اس رفتار سے گیند کروائی گئی؟ ، سری لنکن انڈر 19 فاسٹ بولر کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ میں کروائی گیند کی رفتار سکور بورڈ پر175 کلومیٹرفی گھنٹا نظرآئی، آئی سی سی نے گیند کی رفتار حقیقی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا کے انڈر 19 فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانہ نے مبینہ طور پر تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کے چوتھے اوورکی پانچویں ڈلیوری انھوں نے انتہائی فاسٹ کی جو وائیڈ قرار پائی،اس وقت سکور بورڈ کے ساتھ لگے سپیڈ میٹر پر 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ہندسہ جگمگایا۔

(جاری ہے)


سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بحث کی گئی کہ رفتار کا اندازہ لگانے میں سپیڈمیٹر سے غلطی ہوئی یا حقیقت میں ماتھیشا پاتھیرانا نے شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے ورلڈ کپ2003ء میں انگلینڈ کے سابق بلے بازنک نائٹ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔

اس حوالے سے اب بتایا گیا ہے کہ ممکن طور پر سپیڈ میٹر نے گیند کی رفتار غلط بتائی۔ اس حوالے سے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق نہیں کی جس کا یہی مطلب ہے کہ لنکن باولر نے اتنی رفتار گیند نہیں کروائی۔ اگر لنکن باولر نے واقعی اس رفتار سے گیند کروائی ہوتی تو آئی سی سی کی جانب سے اس کی باقاعدہ تشہیر کروائی جاتی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔