ریسٹورنٹ نے 338 فٹ کا پیزا بنا کر رقم آسٹریلوی فائرفائٹرز کو عطیہ کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 جنوری 2020 23:54

ریسٹورنٹ نے  338 فٹ کا پیزا بنا کر رقم آسٹریلوی فائرفائٹرز کو عطیہ کر ..
آسٹریلیا کی ایک پیزا شاپ نے  آسٹریلوی فائرفائٹرز کے لیے رقم جمع کرنے کی خاطر ایک طویل پیزا بنایا ہے۔ یہ پیزا 338 فٹ کا ہے۔ پیری اور روزمیری میو نامی بہن بھائی کی ملکیت  پیلیگرینیز اٹالین ، سڈنی کے نزدیک واقع ہے۔اتوار کو دونوں نے ایک کنوینئر اوون کی مدد سے 338 فٹ طویل مارگریٹا پیزا بنایا۔
ان دونوں بہن بھائیوں کو اس پیزا کے بنانے میں 4 گھنٹے لگے۔

اس پورے پیزا کی تیاری میں90 کلوگرام آٹا لگا۔پیزا کو تیار کرنے کے بعد اسے 4000 سلائس میں کاٹ کر مجمع  میں تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

مجمع میں موجود 3000 افراد نے نیو ساؤتھ ویلز رورل فائر سروس کے لیے عطیات دئیے۔
پیری میو نے بتایا کہ اس پیزا نے عالمی ریکارڈ تو نہیں توڑا ۔انہوں نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد زیادہ ضروری فنڈز جمع کرنا تھا۔
آسٹریلیا میں ستمبر  کے مہینے سے لگی آگ  نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔آگ نے 10 ملین ہیکٹر کے رقبے کو جلا دیا۔آگ سے تقریباً 50 ارب سے زیادہ جانور اور کئی درجن فائر فائٹرز بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حالیہ بارشوں سے جہاں کچھ جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی، وہاں بہت سی جگہوں پر آگ بجھ بھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :