
چینی شہری شادی سے بچنے کے لیے سپیکر چرا کر جیل پہنچ گیا
امین اکبر
ہفتہ 25 جنوری 2020
23:48

چینی معاشرے میں سماجی رتبے اور شہرت کو کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔اس لیے چن نے سوچا کہ اس طرح اُن کی ہونے والی بیوی اور اُن کا خاندان اِن سے مایوس ہو کر شادی توڑ دے گا اور وہ بغیر کسی پشیمانی کے اپنے راستے پر جا سکیں گے۔
اس ہفتے کے شروع میں چن ایک ڈانس سٹوڈیو میں داخل ہوئے اور آرام سے بلوٹوتھ سپیکر چرا کر چلتے بنے۔
(جاری ہے)
وہ جانتے تھے کہ سیکورٹی کیمروں میں اُن کی شکل واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور یہی اُن کا مقصد بھی تھا۔
تاہم چن کو اندازہ نہیں تھا کہ پولیس اتنہائی تیزی سے اُن کے گھر کے دروازے پر پہنچ جائے گی۔ پولیس نے جب چین سے چوری کے محرکات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بغیر شرمائے سچائی بتا دی۔چن نے پولیس کو بتایا ”میری دوست مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے، لیکن میں ان سے شادی کرنا نہیں چاہتا۔ میں جانتا تھا میں پکڑا جاؤں گا۔ میں اصل میں جان چھڑانا چاہتا تھا، لیکن میں غصے تھا۔ میں جانتا ہوں آپ مجھے جرمانہ کرو گے، اگرچہ میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ اتنا جلدی ہو جائے گا“
اناڑی چور، چن ، نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر بلوٹوتھ سپیکر چرانے کا فیصلہ کیا، جس کی قیمت 290 ڈالر ہے، کیونکہ وہ اتنی قیمتی چیز چرانا چاہتے تھے، جس کی رپورٹ پولیس میں کی جائے، انہوں نے بتایا کہ وہ اتنی زیادہ قیمتی چیز نہیں چرانا چاہتے تھے، جس سے مالک کو دل میں درد ہو۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چن اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں لیکن وہ زیادہ عرصہ وہاں نہیں رہیں گے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اُن کے جرم کی وجہ اُن کی ہونے والی بیوی تک پہنچی ہے یا نہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.