فیصل آباد،چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون،22مجرمان اشتہاری گرفتار

پیر 27 جنوری 2020 20:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) سی پی اوفیصل آبادکیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میںمطلوب22مجرمان اشتہاری کو گرفتارکیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی13عدد پسٹل ،05عددرائفل ،03عدد کلاشنکوف اور08عدد بندوق قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئی68لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابقتھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد عبداللہ کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر88/20بجرم3/4PHOتھانہ سٹی جڑانوالہ ،تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم فریاد حسین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر47/20بجرم3/4PHOتھانہ روڈالہ روڈ ،تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم خالد جاوید کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی15لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر85/20بجرم3/4PHOتھانہ سٹی تاندلیانوالہ ، تھانہ ترکھانی پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد وقا ص کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی17لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر25/20بجرم3/4PHOتھانہ ترکھانی میں درج رجسٹر کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ منشیات کے کل04مقدمات درج کر کی04ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور قمار بازی کے کل02مقدمات درج کر کی02ملزمان کو گرفتار کیا ،داؤ پر لگی رقم2ہزار روپے برآمد کی گئی ۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔