Live Updates

فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاست میں نہیں آئیگی

حکومت کو اب تک کوئی خطرہ نہیں ہے، خواجہ آصف چاہتے تھے کہ شہباز شریف کے جانے کے بعد قائد حزب اختلاف کا عہدہ انہیں مل جائے، جس پر مریم نواز نے احتجاج کیا: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 27 جنوری 2020 23:24

فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاست میں نہیں آئیگی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 جنوری 2020) : فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاست میں نہیں آئیگی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاست میں نہیں آئیگی۔ انھوں نے بتایا کہ خواجہ آصف چاہتے تھے کہ شہباز شریف کے جانے کے بعد قائد حزب اختلاف کا عہدہ انہیں مل جائے، جس پر مریم نواز نے احتجاج کیا تھا جسکے بعد انکی یہ کوشش بھی ختم ہو گئی تھی۔

انکا مزید کہنا ہے کہ اب تک حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی و تجزیہ نگار سعید قاضی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو بلی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس لیے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر کے طور پر استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے چوہدری نثار کر بلی کو بکرا بنایا گیا اور اب خواجہ آصف کو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی لیے شاہد خاقان عباسی نے ان سے بات کرنی چھوڑ دی ہے۔

قبل ازیں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیک ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔

اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے اسکی وجہ آپکا بیانیہ ہے۔ خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپسے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔ اسکے بعد مریم نوازنے لندن میں یہ فون کیا جس پر مریم نواز کی انکے بڑوں نے سرزنش کی اور کہا کہ جو بڑوں کا فیصلہ ہے اس سے تسلیم کیا جائے۔

مریم نواز سے قبل خواجہ آصف نے لندن میں فون کیا تھا اور انھوں نے واضع پیغام دیا تھا کہ اگریہ الزامات اور بکواسیات بند نہ کی گئیں تو وہ باتیں بھی بتا دونگا جو حلف لینے کی وجہ سے نہیں کہہ سکتا تھا، ہم پر کیچڑ نا اچھالا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پر کیچڑ اچھالنے والے وہ لوگ ہیں جو مریم نواز کے خاص ہیں اور جاتی عمرہ سے ہدایات لیتے ہیں۔ سینئر صحافی نے بتایا تھا کہ لندن میں ہونے والی میٹنگ میں خواجہ آصف کو گالیاں بھی نکالیں گئیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات