اسلام آباد ٹریفک پولیس نے انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی، ویڈیو وائرل

دیکھا جا سکتا ہے کہ دو اہلکاروں نے ایک معذور عورت کی ویل چیئر اٹھا کر انہیں سڑک کنارے پہنچایا

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 28 جنوری 2020 17:11

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جنوری2020ء) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے پاکستانی ٹریفک اہلکاروں کی مکمل پہچان تبدیل کر دی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں نے ایک معذور خاتون کی سڑک کنارے پہنچنے میں مدد کی ہے۔دونوں اہلکاروں کی جانب سے معذور خاتون کی ویل چیئر کو ایک ایک طرف سے پکڑا گیا اور بارش کے موسم میں بھی خاتون کی مدد کی۔

عموماََپاکستان میں ٹریفک اہلکاروں کو اچھے الفاظ میں یاد نہیں کیا جاتا۔ان کے بارے میں جب بھی بات کی گئی ہے تو برے الفاظ کا ہی استعمال کیا گیا ہے، اس میں غلطی بھی ان کی ہی ہوتی ہے کیونکہ اکثر ان کو رشوت لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے یا کسی سے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسے معاملات میں لوگ ان کے خلاف ہمیشہ نا مناسب الفاظ ہی استعما ل کرتے ہیں۔

ایسے اہلکاروں میں دو ایسے اہلکاروں کو دیکھا گیا ہے جنہوں نے ٹریفک کے ادارے کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی گئی ہے جس میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دو ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ایک معذور عورت کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں دونوں کی جانب سے عورت کی ویل چیئر کو سڑک کنارے پہنچایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے موسم بھی خراب تھا اور لوگوں کی بہت کم تعداد اردگرد تھی۔

ایسے میں معذور خاتون بے بسی کے عالم میں کھڑی تھی لیکن کوئی اس کی مدد کے لئے نہیں آرہا تھا،ایسے میں دو اہلکاروں کی جانب سے مدد کی گئی۔واضح رہے کہ آج ہی ایک غیر ملکی یوٹیوبر نے اسلام آباد میں صدر مملکت سے ملاقات میں اسلام آباد شہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوا ہے،یہاں کی صفائی،سیکیورٹی اور لوگ، سب بہت اچھے ہیں۔اب اسی کی مثال دو ٹریف اہلکاروں کی جانب سے بھی پیش کی گئی ہے جنہوں نے ایک بے بس معذور عورت کی مدد کی ۔