بھارتی سپریم کورٹ کا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 17 مجرموں کو رہا اور نوکریاں فراہم کرنے کا حکم
گجرات فسادات کی31مجرمان میں سی14کو گجرات ہائی کورٹ نے رہا کردیا تھاآرایس ایس کے دہشت گردوں پر33مسلمانوں کو زندہ جلانے کا الزام ثابت ہوچکا ہے
منگل 28 جنوری 2020 22:28
(جاری ہے)
ان افراد پر یہ الزام ثابت ہو گیا تھا کہ انہوں نے 2002 میں فسادات کے دوران 33 مسلمانوں کو زندہ جلا کر ہلاک کر دیا تھا جن میں 22 خواتین بھی شامل تھیں.
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ تمام مجرم سماجی کاموں کے دوران ہفتہ وار متعلقہ تھانوں میں رپورٹ بھی کریں گے عدالت نے جلال پور اور اندرو کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ مجرموں پر نظر رکھیں.یاد رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں فروری 2002 میں ہندو، مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے ان کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب گجرات کے قصبے گودھرا کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ایکسپریس ٹرین کی بوگی کو آگ لگا دی گئی تھی جس کے نتیجے میں 59 ہندو سیوک ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس حادثے میں درجنوں پاکستانی شہری بھی ٹرین میں زندہ جل گئے تھے تحقیقات کے بعد یہ سامنے آیا تھا کہ آرایس ایس سے تعلق رکھنے والے ایک اعلی سیکورٹی اہلکار کی زیرنگرانی آرایس ایس نے ٹرین کو آگ لگا کر فسادات بھڑکانے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا.واقعے کے بعد گجرات میں بلوائیوں نے بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے اور احمد آباد شہر سمیت نواحی قصبوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات بھی ر ونما ہوئے تھے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھی.فسادات کے بعد 76 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں فاسٹ ٹریک عدالت نے 31 افراد کو مجرم قرار دیا تھا گجرات کی ہائی کورٹ نے بعدازاں 14 افراد کو بری کر دیا تھا جبکہ آج بھارت کی سپریم کورٹ نے باقی 17 مجرموں کو بھی مشروط طور پر رہا کرنے اور انہیں نوکریاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہی. یاد رہے کہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی 2002 میں ریاست گجرات کے وزیر اعلی تھے اور فسادات کو ہوا دینے میں نریندر مودی بھی ملوث تھے کیوں کہ فسادات کے دوران انہوں نے بلوائیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے تھے بلکہ گجرات کی پولیس اور انتظامیہ نے آرایس ایس کے دہشت گردوں کوبھرپور مددفراہم کی تھی.مزید بین الاقوامی خبریں
-
آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں پر حملہ، امریکا نے ایران پر الزام عائد کر دیا
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
ایمریٹس ایئرلائن کے مسافرایک سال میں6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پریمیم چاکلیٹس کھا گئے
-
تھائی لینڈ سے انٹرنیشنل ڈاک سے 36 کروڑ کی منشیات بھیج دی گئیں
-
ڈزنی لینڈ نے 70 برس میں ایک ارب مہمانوں کا سنگِ میل عبور کر لیا
-
برطانیہ کو تیسری ہیٹ ویو کا سامنا،درجہ حرارت مسلسل 10 دن 30 سینٹی گریڈ سے زائد ر ہنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کا دورہ برطانیہ تنازع کا شکار، بکنگھم پیلس میں نہیں رکیں گے
-
پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام مل سکتا ہے، وکٹرگاو
-
ٹرمپ دھمکیاں بند کریں ورنہ جواب دوسری زبان میں ملے گا، ایران کا سخت جواب
-
سعودی عرب کا پاکستانیوں اور دیگر وزیٹرز کیلئے ’پیکیج ویزہ‘ کا اعلان
-
نیٹو اجلاس سے پہلے ٹرمپ کا میلونی پر نیا طنز، تنازع مزید شدت اختیار کر گیا
-
نیتن یاہو نے بھارت کو اسرائیل کا مضبوط دوست قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.