ڈرامہ سیریل’’ میرا دل میرا دشمن‘‘ کا نیا ٹیزر جاری

بدھ 29 جنوری 2020 13:02

ڈرامہ سیریل’’ میرا دل میرا دشمن‘‘ کا نیا ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) اداکارہ علیزے شاہ کے نئے ڈرامہ سیریل’’ میرا دل میرا دشمن‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیزر میں علیزے شاہ کی شادی یاسر نواز کے ساتھ ہوتی ہے اور رخصتی کے بعد اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ یاسر نواز کی بیٹی ان کی عمر جتنی ہی ہے جسے وہ برداشت نہیں کر سکتی اور بے ہوش ہو جاتی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں علیزے شاہ، نوید رضا، نعمان سمیع اور یاسر نواز شامل ہیں، ڈرامہ جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :