الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی چار درخواستیں یکجا کر دیں

پیر 3 فروری 2020 15:21

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی چار درخواستیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی چار درخواستیں یکجا کر دیں ۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کے دور ان فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی 4 درخواستیں یکجا کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں امریکی شہریت چھپائی ہے،ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے کر زیادتی کی ہے ۔

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ کیا آپ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ریٹرننگ افسر سے پوچھے۔ فیصل واوڈا کیس میں درخواستگزار کے وکیل نے سینیٹر سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کے کیس کا حوالہ دے دیا۔