چشتیاں اور نواحی علاقوں میں 6فروری کے بعد دن کے وقت سردی کا زور ختم ہوجائے گا، محکمہ موسمیات

منگل 4 فروری 2020 19:55

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق چشتیاں اور نواحی علاقوں میں 6فروری کے بعد دن کے وقت سردی کا زور ختم ہوجائے گا تاہم رات کے وقت سردی بدستور قائم رہے گی۔پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں میں دوبارہ شروع ہونے والی بارشوں کے نتیجہ میں ماہ رواں فروری کے دوران سردی رہنے سے سردی کا موسم طویل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ کے مطابق 6سی20فروری تک رات کے وقت درجہ حرارت 6سی10سنٹی گریڈ جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 20سی26سنٹی گریڈ ہوجانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ڈپٹی ایم ایس و سینئر فزیشن ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے موسم کے باوجود ہیلمٹ اور جیکٹ کے بغیر ہرگز موٹر سائیکل نہیں چلائیں اور نہ ہی چھوٹے بچوں کو موٹرسائیکل کی ٹینکی پر بٹھائیں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :