
سب سے پہلے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ڈاکٹر پراسرار انداز میں ہلاک ہوگیا
34 سالہ ون لیانگ ووہان سینٹرل ہسپتال میں تعینات تھا، ڈاکٹر نے دسمبر کے ماہ میں ہی وائرس کی تشخیص کر لی تھی، مریض سے وائرس منتقل ہونے کے باعث خود بھی جان کی بازی ہار گیا
محمد علی
جمعہ 7 فروری 2020
00:33

(جاری ہے)
تاہم بعد ازاں ون لیانگ کے پیغامات کو سوشل میڈیا پر لیک کر دیا گیا جس کے باعث پورے چین میں افراتفری پھیل گئی۔
اس تمام صورتحال میں چینی سیکورٹی اداروں نے ون لیانگ کو طلب کر کے وارننگ دی اور آئندہ اس حوالے سے کوئی بھی بات نہ کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں ون لیانگ کو وائرس کے حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہ کرنے کیلئے زبردستی دستاویزات بھی سائن کروائی گئیں۔ ون لیانگ اس تمام واقعے کے باوجود مسلسل مریضوں کے علاج میں مصروف تھا، اور اب خود ایک مریض کے باعث کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد ہلاک ہو گئے جو گزشتہ ماہ سے پھیلنے والے پراسرار وائرس کے باعث ایک روز میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے جب کہ حکومت کی جانب سے وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے نئے اسپتال بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کورونا وائرس سے 73 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے زیادہ تر ہلاکتیں ہوبئی صوبے میں ہوئی ہیں جب کہ تین افراد تیانگ جنگ، ہی لونگ جیانگ اور گوئز ہو میں ہلاک ہوئے۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 563 ہو گئی ہے۔چین سے ہابر ہانگ کانگ اور فلپائن میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 25 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈ ہینم گبریسس کا کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم درکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم بہت ہے لیکن اگر ہم نے کورونا کی روک تھام کے لیے تیاریاں نہ کیں تو یہ رقم بہت کم ثابت ہو گی۔ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
-
امریکہ کاچین پر کسٹم ٹیرف50فیصد تک کم کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.