جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع

ایف بی آر جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ کے دوران سیلز ،چینی کے سٹاک اور پروڈکشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کرے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 فروری 2020 14:49

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 07 فروری 2020ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کی مانٹیرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ایف بار کی جانب سے جہانگیر ترین کی دو شوگر ملز کی مانٹیرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جہانگیر ترین کی ایک شوگر ملز کی اپریل کے اختتام تک مانیٹرنگ کرے گی۔جس کے دوران سیلز ،چینی کے سٹاک اور پروڈکشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے علاقائی ٹیکس دفاتر کی ٹیمیں دوسری شوگر ملز میں چینی کی پیدوار کا ریکارڈ بھی مرتب کریں گے۔ان دونوں شوگر ملز کے ریکارڈ پر مبنی رپورٹ جمع کروائیں گے۔خیال رہے کہ ان دونوں وزیراعظم عمران خان اور ان کے قریبی دوست جہانگیر ترین کے مابین اختلافات کی خبریں زیر گردش ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان سے اختلاف سے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان آٹے اور چینی کے بحران پر دوریاں پیدا ہوئیں،آٹے اور چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین کے خلاف غلط بریف کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سازش ہوئی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ، پرویز خٹک اوردیگر اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم کروانے اور دونوں کی ملاقات کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔ اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے بتایا تھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ جہانگیر ترین کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انکے خلاف میڈیا پر ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن سے پہلے پارٹی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اب پرویز خٹک پارٹی میں آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے تین روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے دو رکن قومی اسمبلی اورایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے ہمراہ ایک ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسکے بعد جہانگیرترین ملک سے باہر چلے گئے اور واپس آکر انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔