گلاب اور خانزادہ سجاد بلوچ کا نیا ویڈیو’’سوہنا میراماہیا‘‘ریلیز کردیا گیا

جمعہ 7 فروری 2020 15:25

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) معروف گلوکارہ گلاب اور خانزادہ سجاد بلوچ کا نیا سرائیکی ویڈیو سونگ’’سوہنا میرا ماہیا‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روزتھرپروڈکشن نے ملک بھرمیں ریلیز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاہے گانے کی شاعری جلیل کی لکھی ہوئی ہے اس گانے کی ریکارڈنگ بھٹی سٹوڈیومیں خرم بھٹی نے مکمل کی ہے۔

گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نعمان انیس نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ گلاب نے بتایاکہ ان کا یہ گانا گذشتہ روز ریلیز کیا گیاہے مگر پسندیدگی کے اعتبار سے سب سے زیادہ ویوز لے رہاہے۔گلوکارہ گلاب نے مذید کہاکہ ان کے ابتک سوسے زائد گیت آچکے ہیں جو انہوںنے مختلف گلوکاروں کے ساتھ گائے ہیں انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا ویڈیو بھی پرستاروں کو پسند آئیگا۔

متعلقہ عنوان :