لاہور ہائیکورٹ نے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو شاپنگ بیگ میں اشیا خورو نوش ڈال کر دینے پر پابندی کردی

جمعہ 7 فروری 2020 21:24

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو شاپنگ بیگ میں اشیا خورو نوش ڈال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو شاپنگ بیگ میں اشیا خورو نوش ڈال کر دینے پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ سے وعدے کے باوجود تاحال پلاسٹک بیگ کی بندش کے خلاف کوئی اقدامات نہ کیے، ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ پولیتھین بیگ پر پابندی کا حکم جاری کرے اور حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کا بھی پابند کرے۔

جسٹس شاہد کریم نے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر لاہور میں واقع تمام ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو حکم دیا ہے کہ شاپنگ بیگ کا استعمال نہ کیا جائے، شاپنگ بیگ کے استعمال سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے 15 روز میں عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔