ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنے کپتان کے نام کا اعلان کردیا
ٹیم کے مینٹور شاہد خان آفریدی نے اوپننگ بلے باز شان مسعود کو ٹیم کی قیادت کی ذمے داری دیے جانے کی تصدیق کر دی
محمد علی جمعہ 7 فروری 2020 20:54
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک کے ٹیم کو خیرباد کہہ جانے کے بعد اب شان مسعود ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
اس حوالے سے ٹیم کے مینٹرو شاہد آفریدی نے باقاعدہ تصدیق بھی کر دی ہے۔شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں شان مسعود کو ٹیم کی کپتانی دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس پر ٹیم کے مالک اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا اس حوالے سے جلد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹیم کے مالک علی ترین نے گزشتہ برس ملتان سلطانز کی فرنچائز خریدی تھی۔ ملتان سلطانز اب تک پی ایس ایل کے 2 سیزنز میں شرکت کر چکی ہے، اور دونوں سیزنز میں پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 کا میلہ شروع ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ 4 سیزنز کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.