علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کا طریقہ کار مینول سے آٹومیشن پر منتقل کر دیا

پیر 10 فروری 2020 16:15

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کا طریقہ کار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کا طریقہ کار مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اب ماسٹر پروگرامز )ماسوائے ایم اے اردو ،ْ اسلامیات ،ْ مطالعہ پاکستان،ْ عربی( چار سالہ بی ایس ،ْ چار سالہ بی ایڈ ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں رجسٹرڈ طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aaghi.aiou.edu.pk پر لاگ اِن ہوکر اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں گے۔

سیمسٹر خزاں 2019ء میں داخل طلباء و طالبات کو Username اور Password بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دیئے گئے ہیں۔ طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارف نام اور پاس ورڈ ویسے درج کریں جیسے انہیں میسج میں ملا ہے ،ْ یعنی جہاں لفظ کیپٹل ہے ،ْ کیپٹل ہی درج کریں۔

(جاری ہے)

لاگ اِن ہونے کے بعد Student Quick Manual پر کلک کرکے پی ڈی ایف فائل ڈائون لوڈ کر لیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ ِStep by Step درج ہے۔

ایسے طلباء جن کو ابھی تک میسج نہیں ملے یا انہوں نے میسج ڈیلیٹ کردیا ہے وہ [email protected] پر اپنے کوائف دوبارہ ارسال کریں۔ مشقیں MS WORD فارمیٹ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں ،ْ ہاتھ سے لکھنے کی صورت میں تصویر بنا کر )پی ڈی ایف( اپ لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ طلباء اس بات کا خیال رکھیں کہ فائل سائز 5MB سے زیادہ نہ ہو۔ طلباء اپنی دونوں مشقیں آخری مقررہ تاریخ 15 اپریل2020ء تک آن لائن جمع کرا سکتے ہیں ،ْ اس کے بعد مشقیں اپ لوڈ کرنے کا لنک ہٹا دیا جائے گا۔ طلباء مزید رہنمائی کیلئے براہ راست ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :