معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کردیا گیا، شہبازشریف

پاکستان بچانے کیلئے معیشت بچانا ہوگی، معاشی تباہی کا سنگین اثرسالمیت پر پڑنے کا خدشہ ہے۔ صدرن لیگ اور قائد حزب اختلاف کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 فروری 2020 18:44

معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کردیا گیا، شہبازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری 2020ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بچانے کیلئے معیشت بچانا ہوگی، معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کردیا گیا ہے، معیشت کی تباہی کا سنگین اثرسالمیت پر پڑنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی۔ معیشت کی تباہی کے سنگین اثرات ہماری سالمیت پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

عمران خان حکومت نے معیشت کیخلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہے۔ پاکستان کی معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10ارب کا شرمناک پیکج قوم سے سنگین مذاق ہے۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت زیادہ فائدہ اٹھانے والے حکومت میں ہیں، دولت اور اقتدار کی حوس ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ وزیراعظم نے تنخواہ لی جبکہ باقی تمام ارکان نے سیلاب زدگان کو فنڈ کردی۔ وزیراعظم کا سیلاب زدگان کی مددوالی لسٹ میں نام نہیں ہے۔ دفترکے پاس ریکارڈ ہے ان لوگوں نے سیلاب زدگان کو پیسے نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فرماتے تھے کہ مہنگائی ہوتو سمجھ لینا حکومت کرپٹ ہے۔ کیونکہ مہنگائی بڑھتی ہے تو ٹیکس بڑھتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کرپٹ ہے۔

حکومت نے 18ماہ میں جو کچھ کیا اور کہا کہ وہ مجھے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ بجلی کی قیمت 50 فیصد کم ہوسکتی ہے۔ لیکن اب بجلی کی قیمت 50 فیصد کم نہیں کی گئی بلکہ بڑھ گئی ہے۔ اچھا ہوتا کہ حکمرانوں کے کنٹینرز کے فرمودات اسکرین پر چلائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمران خود اپنے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ وقت اور ہوا بدل رہی ہے، حالات اوورٹیک کررہے ہیں، تبدیلی کیلئے ہم کسی سازش یا ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے، چاہتے ہیں تبدیلی کسی کی کفالت میں نہ آئے۔ انتظار کریں موجودہ حکومت جب اپنی کرپشن کے بوجھ سے گر جائے گی۔