حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ہر ناکام ہوچکی،عمران خان کا ہر قدم غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،سینیٹر سراج الحق

مہنگائی نے غریب عوم کی کمر توڑ دی ہے ،عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا انتظام مشکل ہے،حکمران عوام کے لیے کسی بڑے عذاب سے کم نہیں ہیں، خطاب

جمعرات 13 فروری 2020 21:04

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ہر ناکام ہوچکی،عمران خان کا ہر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ہر ناکام ہوچکی ہے عمران خان کا ہر قدم غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،مہنگائی نے غریب عوم کی کمر توڑ دی ہے ،عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا انتظام مشکل ہے،حکمران عوام کے لیے کسی بڑے عذاب سے کم نہیں ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے سامنے مہنگاء کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔مظاہرے سے نائب امیرجماعت اسلامی سابق ممبر اسمبلی میاں اسلم نصراللہ رندھاوا زبیر صفدر کاشف چوہدری ناظم اسلامی جمیعت طلبہ اسلا آباد سید تصور حسین کاظمی عامر بلوچ دانیال احمد فرمان اللہ ایڈووکیٹ اور دیگرنے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ غریب عوام کی مشکلات روزبروز بڑھ رہی ہیں مہنگائی اور غربت نے غریبوں کے چولہے بجھا دہیے ہیں ،حکمرانوں کو غریب عوام کی مشکلات کا احساس ہے نہ ہی وہ غریب عوام کے مساہل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں ۔سراج الحق نے کہا کہ یم نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی عوام کو درپیش مساہل کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے تاہم بہرے اور اندھے حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،لگتا یہ ہے کہ حکمران اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں جن کو کچھ نظر آتا ہے نہ ہی سن سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ غریب اپنے بچوں کو تعلیم دے سکتے ہیں نہ ہی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکتے ہیں پناہ گاہیں بنا کر مساہل حل نہیں ہوسکتے ،حکومت ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرے جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہم عوام کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھاہیں گے ،حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کی مشکلات کو سمجھے اور عوامی مساہل کے حل کیلیے عملی اقدامات اٹھائے غریبوں کو جینے کا حق دیں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کم کی جاہیں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاے احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی وکلاء انجینئرز طلباء ڈاکٹرز زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو عوام پر کیے گے اس ظلم کا جواب دینا ہوگا ،آج اسلام آباد میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پریشان ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ،ہم آج ترکی کے صدر طیب اردوگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،میں ان سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ وزیراعظم عمران خانطکو بھی سمجھاہیں کہ وہ پاکستان کو کیسے مہنگاہی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ،ترکی نے کشمیر فلسطین اور دوسرے ایشوز پر بہت قائدانہ کردار ادا کیا ہے پوری پاکستانی قوم طیب اردوگان کو خوش آمدید کہتی ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت ہر روز جھوٹ بولتی ہے ،پوری قوم آئی ایم ایف کے معاہدوں کے خلاف ہے ان معاہدوں کے نتیجے میں چند لوگ امیر اور پوری قوم کنگال ہوگی ہے ،نوجوان ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں روزگار کے دروازے بند ہیں غریب کو علاج میسر نہیں ہے ،آٹے چینی گھی دالوں کی قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے اس وقت وزیر اعظم کے داہیں اور باہیں لوگوں نے شوگر اور آٹے میں اربوں کماے ییں حکومت اپنے پیاروں کو نواز رہی ہے ہم 20 فروری کے بعد پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں عوام ہمارا ساتھ دے ان عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کر کے رہیں گے اسمبلی میں بھی سنجیدگی نہیں گالیوں کے تبادلے ہوتے ہیں ایک افسوسناک صورتحال ہیپی ٹی آء کی حکومت نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا وہ ایک فراڈ اور دھوکہ ہے معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہے ،ہر چیز کو ٹھیکے پر دے دیا ہے ،حکمرانوں کی پالیسیاں عوام دشمن پالیسیاں ہیں ،ہم حکمرانوں کے اس ظلم کے خلاف میدان میں نکل رہے ہیں ،عوام ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور حکمرانوں کو چلتا کریں ہم عوام کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔