مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی پولیس نے چارکشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا

جمعہ 14 فروری 2020 13:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے اضلا ع اسلام آباد اور پلوامہ سے چار کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے عادل احمد ڈار ، عاقب فیاض اور اعجاز احمدصوفی سمیت تین نوجوانوںکو ضلع اسلام آباد کے علاقوں آر ونی اور گنڈ سہال میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیاجبکہ ایک نوجوان توفیق احمد بٹ کو ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے مونگ ہامہ سے حراست میں لیاگیا ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان مجاہد تنظیموں سے وابستہ تھے ۔پولیس نے چند روز قبل ضلع بڈگام کے علاقوں Gundiporaاورواری ہامہ سے بھی گھروں پر چھاپے مار کر پانچ نوجوانوںکو گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :