انٹرنیشنل کرکٹرز کی پاکستان آمد ملک کا پرامن اور مثبت تشخص اجاگر کرے گی، چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی
جمعہ 14 فروری 2020 19:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسی طرح دیگر فرنچائز سے بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ اور بین الاقوامی اسپورٹس کے پاکستان میں انعقاد کا باعث بنے گا۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل سے تمام فرنچائزز کو ہوم گرائونڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جو نوجوان فینز کے لیے بھی کرکٹ سے لگائو کا باعث بنے گا، ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا پاکستان آنا ملک کا پرامن اور مثبت امیج بھی اجاگر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے روز سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، تمام فرنچائزز، تمام فرنچائز مالکان اور کھلاڑیوں سمیت شائقین نے پاکستان سپر لیگ کو برانڈ بنانے میں اپنا اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانیوں اور شائقین کرکٹ نے بھی پہلے چار سیزن میں ہماری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت ہم پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرتے رہیں گے، پی ایس ایل کی پاکستان واپسی میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کا کردار بھی شاندار رہا ہے جس کے بغیر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خواب ناممکن تھا۔ پشاور زلمی اور دیگر فرنچائزڈ میں کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز کی سیکوریٹی کے حوالے پوچھے گئے سوال پر جاوید آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے پی ایس ایل کے غیر ملکی کرکٹرز کو سربراہان مملکت کے لیول کی سیکورٹی فراہم کی جس کی وجہ سے کھلاڑی ہمیشہ مطمن رہے اور کرکٹ کو پاکستان میں انجوائے کیا۔ پی ایس ایل سے ہونے والی آمدنی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر چیئرمین پشاور زلمی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کا نہیں پاکستان کا وہ برانڈ ہے جس کی پزیرائی دنیا بھر میں ہے، یہ لیگ پاکستانیوں کی ہے اور یقیناً پاکستان میں پی ایس ایل کے مکمل انعقاد سے ہم سب کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، یقینی طور پر پاکستان میں لیگ کا انعقاد ہر لحاظ سے پاکستان اور ہم سب کے مفاد میں ہے، تمام فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ کے مفاد میں لیگ میں انویسٹمنٹ کی اور پاکستان میں لیگ کا مکمل انعقاد سے پی سی بی اور فرنچائز کے ساتھ پورے ملک میں خوشحالی کا باعث بنے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ میں واحد ٹیم ہے جس نے 20 اوورز کرائے اور اسے چھکا نہیں لگا، ڈرین سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی نے یہ ریکارڈ کراچی کنگز کے خلاف شارجہ میں کھیلتے ہوئے بنایا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 154 رنز بنائے جس میں امامالحق کی نصف سینچری بھی شامل تھی جبکہ زلمی کے بالر حسین علی نے صرف 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.