اسلام آباد یونائیٹڈ و ملتان سلطانز کے درمیان ٹکراؤ
گذشتہ ایڈیشنز میں یہ دونوں ٹیمیں 4 مرتبہ مدمقابل آئیں
جمعہ 14 فروری 2020 20:05
(جاری ہے)
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹاکرا 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور دوسرا 8 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سابقہ مقابلوں کے نتائج کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان جیت کا تناسب 50،50 فیصد ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل 4 مرتبہ مدمقابل آئیں جہاں 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مدمقابل آئیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان گروپ مرحلے میں 2 میچز کھیلے گئے۔ 25 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو بآسانی شکست سے دوچار کیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 14 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 مارچ 2018 کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لیوک رونکی کی نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کیرون پولارڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے جارحانہ اننگز کھیلی مگر وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔ کیرون پولارڈ نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 33 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دونوں گروپ میچز میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرکے گذشتہ ایڈیشن کا بدلہ چکا دیا۔ ایڈیشن 2019 کے دونوں میچوں میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بالترتیب 5 اور 6 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ 16 فروری کو کھیلا گیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی، کپتان شعیب ملک نے ناقابل شکست 31 رنز بناکر ملتان سلطانز کو ایونٹ میں کامیابی دلادی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ 26 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں بہتر کارکردگی کی امید کی جارہی ہے۔ 2 مرتبہ کی چیمپئن فرنچائز نے ایڈیشن فائیو کے لیے ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین پہلی بار ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں وہ ایڈیشن 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے فہیم اشرف بھی لیگ اسپنر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے۔ مضبوط باؤلنگ لائن اپ کا سامنا کرنے کے لیے معین علی، شاہد آفریدی، روی بوپارہ، جیمز ونس، ریلی روسو اور خوشدل شاہ ملتان سلطانز کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ معین علی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کررہے ہیں۔ ٹیم کی قیادت تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کررہے ہیں۔ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹس سہیل تنویر، محمد عرفان اور عمران طاہر پر مشتمل ملتان سلطانز کے باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنے کے لیے کولن انگرام، کولن منرو، آصف علی، لیوک رونکی اور ڈیوڈ ملان اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ www.yayvo.com پر دستیاب ہے جبکہ شائقین کرکٹ ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹرز سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.