نوشہروفیروز :پولیس کا منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون
46 لیٹر شراب و بھاری مقدار میں گٹکا بنانے کا سامان برآمد ملزمان گرفتار
جمعہ 14 فروری 2020 20:54
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق درس پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے دھیرن کے قریب کامیاب کاروائی کرکے ایک سماج دشمن عناصر طفیل ہاشمی کو گرفتار کرکے ٹرک سے 30 کٹے زہریلا کیمیکل برآمد کرلیا ہے جو ملزم مضر صحت گٹکا و سپاریوں میں استمال کرتا ہے جس کا وزن تقریباً بارہ سو کلوگرام کے لگ بھگ بتایا جاتا ہے ملزم کا تعلق پنجاب کے شہر قصور سے ہے درس پولیس نے ملزم کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے دوسری کاروائی میں مورو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش ملزموں عبدالحمید امجد اور وسیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 16 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مورو پولیس نے ایک اور کاروائی میں منشیات فروش ملزم اعجاز شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر ایس ایس پی کا پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام منشیات فروشوں و سماج دشمن عناصر کیخلاف کسی قسم کی رعایت نا برتی جائے۔
#مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
-
ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا
-
میانوالی کے علاقہ چکڑالہ میں نماز کیلئے مسجد میں جاتے ہوئے ایک بزرگ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.