پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کیلئے میڈیا ایڈوائرزی جاری کر دی

جمعہ 14 فروری 2020 21:33

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کیلئے میڈیا ایڈوائرزی جاری کر ..
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020کے دوران میڈیا نمائندگان کو بہتر اور مؤثر انداز سے کھلاڑیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا ڈیز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے منعقدہ میڈیا ڈیز میں تمام فرنچائزز شرکت کریں گی۔ میڈیا ڈیز کا اہتمام 15 تا 18فروری لاہور اور کراچی میں ہوگا جس میں چھ فرنچائزز کے اسکواڈ زمیں شامل تمام دستیاب کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اس دوران میڈیا نمائندگان کھلاڑیوں سے ایونٹ کی تیاری سمیت اپنی ادارتی پالیسی کے تحت سوال کرسکیں گے۔ میڈیا نمائندگان ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی سرگرمی سے قبل تمام فرنچائزز کے میڈیا منیجرز سے ضرور رابطہ کرلیں کیونکہ یہ تمام سرگرمیاں آخری لمحات میں تبدیل بھی ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی دستیابی، انٹرویو کی درخواست اور انجری کی تفصیلات سے متعلق بھی میڈیا منیجر سے ہی رابطہ کیا جائے۔

15تا 21 فروری تک میڈیا کوریج کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:بروز ہفتہ، 15فروری دوپہر 1 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانزکا پریکٹس سیشن ہوگا جس سے قبل تقریباًً 12:15 بجے دوپہرملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے،میڈیا ڈے کا اہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی د وسری منزل پر موجود پریس کانفرنس روم میں کیا جائے گا،دوپہر 1بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرکراچی میں پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن ہو گا،بروز اتوار، 16فروری:صبح 11 بجی: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی میڈیا ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے،میڈیا ڈے کا اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا،ضدوپہر 1 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹریننگ سیشن،شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا پریکٹس سیشن ہو گا،بروز پیر، 17فروری صبح : 10,30بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی میڈیا ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے،میڈیا ڈے کا اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا،دوپہر 1 بجی: یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین پریکٹس میچ ہو گا،دوپہر 1 بجے ،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ کھیلا جائے گادوپہر 1 بجی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہو گا،رات 7 بجی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن ہو گا،بروز منگل، 18فروری: شام 5:15بجی: لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے،میڈیا ڈے کا اہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی د وسری منزل پر موجود پریس کانفرنس روم میں کیا جائے گا،شام 7بجی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اورملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہو گادوپہر 1 بجی: یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ،دوپہر 1 بجی: حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے پریکٹس سیشن ہو گابروزبدھ، 19فروری:دوپہر1 بجی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن،پریکٹس سیشن سے قبل لاہور قلندرز کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کرے گا،دوپہر1 بجی: حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کراچی کنگزاور پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز،سہ پہر 3:30بجی: ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب ر ونمائی ہوگی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز رزکے مالکان اور کپتان شرکت کریں گے،تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز مالکان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے،شام 5 بجی:نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،بروزجمعرات، 20فروری:دوپہر1 بجی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن،شام7 بجی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن،سہ پہر4:15بجی: ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود اور لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،دو پہر 12,30بجی: پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے کپتان پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، شام :45،6 بجی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کی افتتاحی تقریب کا آغاز،رات 9 بجی:نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان افتتاحی میچ کا آغاز،میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے نمائندگان پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گی؛بروزجمعہ، 21فروری:سہ پہر3 بجی:نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگزاور پشاور زلمی کیدرمیان میچضمیچ کے بعد دونوں ٹیموں کے نمائندگان پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،رات 8بجی:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرزاور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہوگا،میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے نمائندگان پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،اکیس فروری کے بعد ٹیموں کے شیڈول سے متعلق تمام فرنچائزز کے میڈیا منیجرز سے رابطہ کریں۔

پی سی بی وینیو میڈیا منیجر:کراچی کے لئے عماد حمید،لاہور رضا راشد،، ملتان احسن افتخار ناگی،راولپنڈی میں شکیل خان ہو ں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے لئے کراچی کنگزفیصل مرزا، پشاور زلمی؛ عبدالغفار، اسلام آباد یونائیٹڈ کے زخرف خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نبیل ہاشمی، لاہور قلندرز کے ثمین رانا، ملتان سلطانز کے فرحان نثارمیڈیا منیجرز ہو ں گے۔