اغواء کے بعد ایم بی اے کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

کالج سے واپسی پر چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ، لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 15 فروری 2020 12:08

اغواء کے بعد ایم بی اے کی  طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی
اترپردیشن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 فروری 2020ء ) 4 افراد نے ایم بی اے کی طالبہ کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین سے زیادتی کے ایسے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جو ناقابلِ بیان ہوتے ہیں۔ بھارتی کی ریاست اترپردیش کے ڈسٹرکٹ بلندشہر میں ایم بی اے کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

اجتماعی زیادتی میں ملوث چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ طالبہ کو کالج سے واپسی پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، گھر دیر سے پہنچنے پر اہلخانہ کو فکر لاحق ہوئی جس کے باعث انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے اہلخانہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔ بعدازاں پولیس نے لڑکی کے موبائل فون کو ٹریس کرتے ہوئے بلند شہر کے علاقے سیان سے بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس تجویر سنگھ نے موقف اختیار کیا ہے کہ زیادتی کرنے والے لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتاہم تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھارتی ریاست اوڈیشا میں بھی ایک ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 13 سالہ بچی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔بتایا گیا ہے کہ تین افراد نے 13 سالہ بچی کو اغوا کیا اور 36 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا،بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ملزمان نے بے شرمی کی ساری حد پار کرتے ہوئے غلیظ فعل کرنے کے بعد بچی کو نیم بےہوشی کی حالت میں اس کے گھر کے قریب پھینک دیا اور خود فرار ہو گئے۔متاثرہ لڑکی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایک جاننے والے لڑکے نے اس سے راستہ پوچھا جس پر وہ لڑکا اسے اپنے ہمراہ لے گیا اور زبردستی کرنے کی کوشش کیا،جب میں نے انکار کیا تو اس نے اپنے دو دوستوں کو بلا کر مجھے اغوا کیا اور ایک کمرے میں لے گئے،جہاں 36 گھنٹے تک قید میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔