اسلام آباد ، تھانہ نیلور پولیس نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کر نے والے مفرور کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 15 فروری 2020 16:46

اسلام آباد ، تھانہ نیلور پولیس نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کر نے والے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر تھانہ نیلور پولیس نے کارروائی کے دور ان علاقہ تھانہ نیلور کے گاؤں تمیر میں فائرنگ سے سب انسپکٹر محمد اشرف اور اے ایس آئی محمد الیاس کو شدید زخمی کرنے والا مفرور کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے پولیس افسران کو زخمی کرنے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ پولیس ٹیم ملزم عدنان ریاست کو گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچی تو ملزم نے گھر کے اندر سے پولیس ٹیم پر فائر کھول دیا تھا،ملزم کی فائرنگ سے اس کا اپنا سسر جان بحق اور دو پولیس افسران شدید زخمی ہوگے تھے خود موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ ملزم کے خلاف تھانہ نیلور اور بھارہ کہو میں دہشت گردی، قتل،اغواء کے مقدمات درج ہیں، ملزم ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے ،کارروائی ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف اور ٹیم نے کی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔