حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے،سینیٹر سراج الحق

ملکی معیشت کے فیصلے حکومت نہیں آئی ایم ایف کررہا ہے، موجودہ حکومت نے 18ماہ میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیکر ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دیا ہے ،20فروری سے جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم چلائے گی ،امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 15 فروری 2020 17:17

حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے،سینیٹر ..
ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 18ماہ میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیکر ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دیا ہے ملکی معیشت کے فیصلے حکومت نہیں آئی ایم ایف کررہا ہے 20فروری سے جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم چلائے گی ترک صدر رجب طیب اردوان کو قومی مہمان کے بجائے حکومتی مہمان بنایا گیا دنیا سودی نظام کو ختم کرچکی ہے ہمارے پاس شرح سود 13.25فیصد ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے ملک کو خطرات بیرونی نہیں بلکہ اندرونی لاحق ہیں قرض کو خودکشی قرار دینے والے نے اقتدار میں آکر ریکارڈ توڑ قرضے لیے ہیں موجودہ دور میں تیرا چور مردہ باد حکومت کا چور زندہ باد کا کھیل کھیلا جارہا ہے جبکہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں 18ماہ میں 40لاکھ سے زائد افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار جعفرآباد میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جعفرآباد کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ مہتاب حسین شر نے سینیٹر سراج الحق کو روایتی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ بار کے صدر ایڈووکیٹ زبیر احمد لاشاری نے ابتدائی کلمات سے سراج الحق کا استقبال کیا ڈیرہ اللہ یار کے دورے پر سراج الحق کے ہمراہ مرکزی نائب امیر ایڈووکیٹ اسداللہ بھٹو جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالمجید بادینی بھی ساتھ تھے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن سیاسی جماعتوں کو اقتدار ملا انہوں نے قومی اور ملک کی ترقی کے بجائے ذاتی ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں مملکت خداداد معدنیات سے مالا مال ہے تاہم وسائل کے غیر منصفانہ تقسیم اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں غربت مہنگائی بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے قانون نام کی چیز موجود نہیں موجودہ حکومت نے ڈرگ مافیا شگر مافیا سمیت تمام مافیاؤں کو بنی گالہ اور حکومت میں شامل کردیا ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی اپنی حالیہ رپورٹ میں کرپشن میں اضافہ ہونے کی تصدیق کی ہے حکومت کے پاس ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے کوئی ویژن نہیں ہے ۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کی 250سالہ ریاستی اسٹیٹس کو تباہ کردیا ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومت قوم کو بتائے کہ رات کے اندھیرے میں غیر جمہوری قوتوں کیساتھ ملکر قوم کے کونسے فیصلے کیے جاتے ہیں الزام تراشیوں اور ہنگامہ آرائی سے قوم کی تقدیر نہیں بدل نہیں قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے قوم کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔