ایکسائز پولیس کی لسبیلہ میں کارروائی ،200 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ،دو اسمگلر گرفتار

ہفتہ 15 فروری 2020 17:17

ایکسائز پولیس کی لسبیلہ میں کارروائی ،200 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ..
لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) ایکسائز پولیس کی لسبیلہ میں کارروائی 200 کلوگرام سے زائد چرس برآمد دو اسمگلر گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ایکسائز پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل اقبال کھوسہ کی سربراہی میں اینٹی نارکوٹیکس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایکسائز پولیس چیک پوسٹ وندر لسبیلہ پر سخت چیکنگ شروع کی تو کوئٹہ سے آنے والی بلیک کلر کی لینڈ کروزر گاڑی نمبر B D 6867 کو رکنے کا اشارہ کیا تو بجائے رکنے کے ملزمان نے گاڑی بھگائی ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 206 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس پر دونوں اسمگلروں محمد مدصر عباسی ولد ریاض علی اور اعتزاز حسین ولد گدا حسین عباسی ساکنان لاڑکانہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی ایکسائز پولیس کے مطابق منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کرڑوں روپے بتائی جاتی ہے منشیات کراچی سے سمندری راستے بیرون ملک اسمگل کی جارہی تھی۔