پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار دوسرے صوبوں تک بڑھا دیا

محکمہ ایکسائزخیبر پختونخواہ سے گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا،ریکارڈ کے حصول کیلئے دوسرے صوبوں کوبھی مراسلہ ارسال

پیر 17 فروری 2020 12:31

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار دوسرے صوبوں تک بڑھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا ،محکمہ ایکسائزخیبر پختونخواہ سے گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختوانخواہ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جرمانے کئے جارہے ہیں۔جرمانہ بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ میں جمع کروایا جا سکے گا۔ ترجمان کے مطابق دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایکسائز ریکارڈ کے لئے مرسلے ارسال کردئیے گئے ہیں۔