علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر 2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس کل ہوگی

پیر 17 فروری 2020 14:38

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس کل منگل کو وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر صدارت منعقد ہوگی۔ ملکی و غیر ملکی نامور ماہرین ’’تعلیم میںمطابقت اور معیار‘‘ پر مقالات پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نئی نسل کو تحقیق و تخلیق کی جانب راغب کرنے اور اُن کے اندر چپھی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرانے کوخاص اہمیت دیتے ہیںتاکہ وہ سماجی۔اقصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ،ْ اسی نقطہ نظر سے کانفرنس ہال کے احاطے میںیونیورسٹی کے طلبہ کی تیارکردہ پراجیکٹس کی نمائش بھی ہوگی ،ْ مقاصد میںطلبہ کی حوصلہ افزائی کرانا ،ْ اُن کی تیارکردہ پراجیکٹس کو پالیسی میکرز اور مارکیٹ تک پہنچانا اور نئی نسل کو انوویشن اور تخلیق کی جانب راغب کرنا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :