
سیاست میں آکر پیسہ اور محلات بنانیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں تاریخ میں ایسے لوگوں کا نام ونشان نہیں ہوگا‘چوہدری محمد سرور
عہدے اور اقتدار کا مقصد صرف ملک و قوم کی بھلائی ہونا چاہیے وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں‘گورنر پنجاب
پیر 17 فروری 2020 21:35

(جاری ہے)
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت صرف اورصرف میرٹ کو تر جیح دی رہی ہے اور پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز سمیت تمام تقر ریاں میرٹ کے مطابق ہورہی ہیں سفارشی کلچر کی وجہ سے پاکستان کو پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے اب کسی قسم کی سفارش اورناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا 'وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ پاکستانی طلبا کو بین الاقوامی سطح پر کامیاب دیکھنا ہے تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشر ے ہی ترقی کرتے ہیں حکومت ملک میں سستی و معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے نوجوان پاکستان کا سر مایہ ہیں انکو روزگارکی فراہمی سمیت دیگر وعدوں کو پورا کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونیوالے طلبا جس بھی شعبہ میں جائیں وہاں انسانیت کی خدمت کر یں اور اپنے پیارے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر یں کیونکہ عہدے اور طاقت ملنے کے بعد ملک قوم کیلئے آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے جو لوگ سیاست سمیت کسی بھی شعبے میں آکر انسانیت کی خدمت کی بجائے صرف پیسہ اور محالات بناتے ہیں تباہی ایسے لوگوں کو مقدر ہوتی ہے تاریخ میں صرف وہ ہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں الحمد اللہ آج پاکستانی پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں لاہور میں پاکستانی نوجوانوں نے تاریخ میں پہلی بار کبڈی کا چمیئن بن کر نئی تاریخ رقم کرد ی ہے سپورٹس کے میدان میں جب بھی پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوتا ہے تو پاکستان کی کامیابی کا مزہ دوگنا ہوجاتا ہے اور کوئی شک نہیں اگرآپ محنت اور متحد ہو کر کسی بھی شعبہ میں مقابلہ کر یں تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے جبکہ کانووکیشن میں1920فارغ التحصیل طلبا کو ڈگر یاں 'میڈلز اور تمغوں سے نوازگیااور گور نر پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا۔مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.