شہباز شریف کی کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکے کی شدید مذمت

پیر 17 فروری 2020 21:35

شہباز شریف کی کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکے کی شدید مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور افسوس ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ قائد حزب اختلاف کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔