مسئلہ کشمیر پر کوئی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا
پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنا ہے ۔ سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان
سلمان جاوید بھٹی منگل 18 فروری 2020 11:04
(جاری ہے)
جبکہ بھارت دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس سےقبل سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد نے کہا تھا کہ امریکہ بھارت کیخلاف کبھی بھی سخت رد عمل نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر آمادہ ہے لیکن بھارت کو مجبور کرنے پر تیار نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کے پاس افغانستان کا کارڈ ہے اور اب افغان امن عمل میں مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے خطے میں اپنی جغرافیائی اہمیت کو استعمال کرے۔ وہ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر مضبوط ہوگا، جب تک ہم خودانحصارنہیں ہوجاتے مسئلہ کشمی حل نہیں ہو سکتا. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کو تنقید کا موقع نہیں دیا اور جو کشمیریوں کی ذمہ داری لی تھی وہ پوری طرح نبھائی ہے۔ انہوں نے کہا جنگ کا خطرہ اور آنے والے دنوں میں کشمیر کے حالات ہی دنیا کو عملی اقدام اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ اسی پروگرام کے دوران تجزیہ کار رضارومی نے کہا کہ جب تک امریکہ، برطانیہ، روس اور فرانس کی طرف سے دباؤ نہیں آئے گا بھارت کوئی خاص عملی اقدام نہیں اٹھائے گی، بھارتی سپریم کورٹ سے مسئلہ کشمیر پر زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہیں۔مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.