مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے درخواست پر نیب سے جواب طلب
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے درخواست کے ساتھ والد کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ لف کی ہیں
میاں محمد ندیم منگل 18 فروری 2020 16:27
(جاری ہے)
سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ لف کی ہیںانہوں نے موقف اپنایا کہ مریم نواز اپنی والدہ کو کھوچکی ہیں جبکہ وہ اپنے والد کے ساتھ سزا کاٹنے خود آئیں وہ چاہتی تو بیرون ملک سے آتی ہی نہیں وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ سے مریم نواز ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت مانگ رہی ہیں.
سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے ہی منظور کی ہے جبکہ ان کے والد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی تواتر سے جمع کروائی جارہی ہیں.انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو نواز شریف کی انجیوگرافی ہے سابق وزیراعظم کی والدہ بھی بیرون ملک جا چکی ہیں لہٰذاعدالت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے بعد ازاں عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر جواب مانگ لیا کہ اسے نواز شریف کی میڈٰیکل رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر اعتراض ہے یا نہیں عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر مزید کارروائی 25 فروری تک ملتوی کردیا.خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ چونکہ مریم نواز کو لندن میں نواز شریف کے ساتھ ہونے کی اجازت نہیں تھی ماہر امراض قلب نے علاج کے لیے مقرر تاریخ کو 2 مرتبہ تبدیل کردیا.انہوں نے کہا تھا کہ مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو اپنے والد کے ساتھ ہونے کی اجازت دینی چاہیے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت تشویشناک ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل ایکشن کے لیے مارجن کم ہورہا ہے.خیال رہے کہ ہفتہ 7 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے اور 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا. مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا تھا.درخواست میں مریم نواز کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیمار والدہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی لیکن میرا موقف سنے بغیر ہی نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا.درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے. مریم نواز نے مو¿قف اپنایا تھا کہ والدہ کی وفات کے بعد والد نواز شریف کی دیکھ بھال وہ ہی کرتی رہی ہیں اور وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں علاوہ ازیں مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی تھی.مزید اہم خبریں
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار
-
اسحاق ڈار سے چائنہ تھری گارجز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
اسپیکر قومی اسمبلی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات،پارلیمانی تعاون اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
کراچی سے لاہورآنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
-
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
-
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
-
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے اپنا وزیردفاع برطرف کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.