پی ایس ایل فائیوکی افتتاحی تقریب،350 فنکار جلوہ گر ہوئے، راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگا
راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا، آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکاروں نے تقریب کو چار چاند لگادئیے
جمعرات 20 فروری 2020 23:55
(جاری ہے)
اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے فنکاروں و گلوکاروں کی بہترین پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی۔
معروف گلوکار و فنکار فخر عالم نے تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئیے۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کل 350 فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے جبکہ دیگر فنکاروں نے بھی اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ گئی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوئے۔ لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی و دیگر عہدیداران سمیت پی ایس ایل فرنچائز کے مالکان، کوچز، کپتان و دیگر اہم شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لاہور قلندر اور ملتان سلطان کی ٹیموں کے کپتان جمعہ کو اپنے میچوں کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اعلان کیا کہ اگلے سال پی ایس ایل میچز پشاور میں کروائے جائیں، پی ایس ایل کی کامیابی میں ایج بی ایل سمیت دیگر اسپانسر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حکومت پاکستان، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے تعاون کے بغیر پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانا ناممکن تھا، سکیورٹی فورسز نے بھی پی ایس ایل کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.