وزیراعظم سونامی مہم کے تحت کنڈیاں جنگل کی بحالی کا آغاز کرینگے‘ مشیر برائے ماحولیات

سال میں 10 ہزار ایکڑ بنجر رقبے پر جنگل پھر سے آباد ہوگا،ساڑھے تین سال درخت لگائے جائینگے‘ ملک امین اسلم

ہفتہ 22 فروری 2020 16:06

وزیراعظم سونامی مہم کے تحت کنڈیاں جنگل کی بحالی کا آغاز کرینگے‘ مشیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سونامی مہم کے تحت آج ( اتوار) کو کنڈیاں جنگل کی بحالی کا آغاز کرینگے۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تحفظ کے لئے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم سونامی مہم کے تحت کنڈیاں جنگل کی بحالی کا آغاز کریں گے،4سال میں 10 ہزار ایکڑ بنجر رقبے پر جنگل پھر سے آباد ہوگا، بڑے پلانٹیشن فاریسٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، گرین جابز کے لئے مقامی افراد سمیت نجی سیکٹر کو شراکت دار بنائیں گے۔

ملک امین اسلم نے بتایا کہ رواں سیزن50ہزار، اگلی4سال15لاکھ ملازمتیںحاصل ہونگیں، سونامی مہم کے تحت4 سال میں ساڑھی3ارب درخت لگائے جائیں گے۔رواں موسم بہار کے دوران ملک بھرمیں25کروڑ درخت لگائے جائیں گے، وزیراعظم کا پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا وژن ضرور پورا کیا جائے گا۔