آئی ایس پی آر اور ایفی نیٹی کے باہمی اشتراک سے شوگراں میں ہلسکی مہم شروع ہوگئی

محتلف ممالک کی اہم شخصیات ، 60غیر ملکی اسکیئرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں،مہم کا مقصد سیاحت کو فروغ ، پاکستان کے برف سے ڈھکے پہاڑوں میں ایڈونچر سپورٹس کے مواقعوں کو سامنے لانا ہے ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 فروری 2020 16:16

آئی ایس پی آر اور ایفی نیٹی کے باہمی اشتراک سے شوگراں میں ہلسکی مہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) اور( ایفی نیٹی ) کے باہمی اشتراک سے شوگراں میں ایک ہفتہ پر محیط ہلسکی مہم شروع ہوگئی ۔محتلف ممالک سے اعلیٰ سطح کی اہم شخصیات سمیت 60غیر ملکی اسکیئرز اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کے برف سے ڈھکے پہاڑوں میں ایڈونچر سپورٹس کے مواقعوں کو سامنے لانا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس مہم میں ارجنٹائن ، آسٹریلیا ، برازیل ، کینیڈا ، فرانس ،جرمنی ، اٹلی ، یونان ، سپین ،سوئزرلینڈ ، برطانیہ اور امریکا سے خواتین اور مرد کھلاڑی حصے لے رہے ہیں ۔ قبل ازیں ان کھلاڑیوں کی آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ان کی وفدکی صورت میں ملاقات ہوئی ۔ مہم میں حصہ لینے والے ممبران نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب کوششوں کے نتیجہ میں کھیلوں اور سیاحت کیلئے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔