عمران خان کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔ علی سلمان

دوسرے صوبوں کے خوابوں کی بجایے بلاول سندھ کی فکر کریں،پیپلزپارٹی اپنے ہی صوبے میں رورل پارٹی بن کے رہ گئی ہے،پی ٹی آئی رہنما

اتوار 23 فروری 2020 19:45

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیس سے اقوام عالم میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دوروں سے پاکستان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ۔ان رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت سے اسے کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے یہ مسئلہ دنیا بھر میں اجاگر ہوا۔

بلاول کے بیان کے پر تبصرہ کرتے ہوئے علی سلمان نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین دوسرے صوبوں کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے کی بجائے سندھ کے مسائل حل کریں۔ قیادت کی مفاد پرستانہ سیاست کے باعث پیپلزپارٹی پہلینیشنل پارٹی سے پراونشل پارٹی بنی اور اب اپنے ہی صوبے میں رول پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

حقائق پیپلزپارٹی کے جمہوریت اور برداشت کینعروں کی نفی کرتے ہیں۔

عزیز میمن کو سچ بولنے کی سزا موت کی صورت ملی جو سچ بولنے والے صحافیوں کے لئے ایک کھلا پیغام ہے۔ یہ بات علی سلمان صدیق نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کنور عمران سعید کی سربراہی میں آنے والیمانا نوالا، خانکاہ ڈوگراں ، صفدر آباد ، منڈی جھبراں اور فاروق آباد کے معززین علاقہ کہ ایک وفد سے گفتگو میں کہی۔ علی سلمان نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے گٹھ جوڑ سے بخوبی واقف ہیں اور ا نکی نوراکشتی کی حقیقت عوام پر کھل چکی ہیے۔

عوام جانتے ہیں کہ دونوں پارٹیوں کے مفاد مشترکہ ہیں اور دونوں پارٹیاں اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں۔ لیکن عمران خان عوام کا لوٹا پیسہ قومی خزانے میں واپس لاکر ہی دم لیں گے۔ علی سلمان نے کہا کہ پاکستان میں ال شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے ۔ ان کا واحد مقصد اب یہی ہے کہ باقی ماندہ خاندان کو بھی کسی نہ کسی بہانے لندن بلا لیا جائے اور پیچھے پارٹی کی مقامی قیادت کو شور شرابا کرنے کا ایجنڈا سونپ کر خود لوٹی ہوئی دولت کے سہارے لندن میں مزے کیے جائیں۔