سردی کی شدت میں نمایاں کمی

پیر 24 فروری 2020 14:08

سردی کی شدت میں نمایاں کمی
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) سردی کی شدت میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے جس سے موسم ِبہار کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں گرم کپڑوں کا استعمال کم ہوا ہے صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت قدرے برقرار ہے، تاہم دن کے اوقات میں سورج کی تپش سے گرمی کا احساس ہونے لگا ہے۔ لوگوں نے رات کے اوقات میں رضائی کی بجائے کمبلوں کا استعمال شروع کردیا ہے اور آئندہ چند روز میں سورج کی تپش میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :