امریکی صدر ٹرمپ کا گجرات میں مودی کیساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت پورے انسانیت کی توہین ہے، رحمن ملک

امریکی صدر انڈیا کی بجائے پہلے پاکستان جاتا جس نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں اِن گنت قربانیاں دی ہے، گفتگو

پیر 24 فروری 2020 17:53

امریکی صدر ٹرمپ کا گجرات میں مودی کیساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام، ظلم و بربریت کے وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی،افسوس کہ امریکی صدر ٹرمپ آج گجرات ہے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عا م، ظلم و بربریت کے وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا گجرات میں مودی کیساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت پورے انسانیت کی توہین ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ امریکی صدر انڈیا کی بجائے پہلے پاکستان جاتا جس نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں اِن گنت قربانیاں دی ہے، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان تب تک نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ سے ہماری ڈیل نہیں ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پاکستان کی اکانومی تباہ ہورہی ہے، امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ نکالنے سے مشروط کرے۔

انہوںنے کہاکہ جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رہیگا، امریکہ دھشتگردی کیخلاف و طالبان کیساتھ مزاکرات میں پاکستان کے اہم کردار کو مدنظر رکھ کر اپنی شکایت واپس لے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ہمارے آرمی چیف آف سٹاپ قمر جاوید باجوہ کا کردار و باجوہ ڈاکٹرائن قابل ستائش ہے، امریکہ و طالبان امن مزاکرات میں جنرل قمر باجوہ کا کردار بہت اہم رہا ہے۔