جمرود، موجودہ حکومت فاٹا انضمام سے پہلے قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے ایفا کرے، الحاج شاہ جی گل آفریدی

پیر 24 فروری 2020 20:32

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن 2018 میں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے ایفاء کریں- حکومت کی نااہلی کی وجہ سے فاٹا انضمام کے ثمرات قبائلی اضلاع کو منتقل نہ ہوسکے سو ارب روپے کو جلد ازجلد ریلیز کیا جائے تاکہ قبائلی عوام کی محرومیاں ختم ہوجائی-حکومت قبائلی عوام کو بنیادی حقوق دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہی-اپنی ناکامی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات سے رای فرار احتیار کرنے کی کوشش کررہی ہے -وہ گذشتہ روز جمرود پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے اظہار خیال کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزراء کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ اور ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے -نورالحق قادری اپنے حلقے کے عوام کو بے یارومدوگار چھوڑ کر خود اسلام آباد کی روشنیوں میں گم ہوگئے -وفاقی وزیر برائے مذھبی امور کا عہدہ ہونے کے باوجود قبائلی اضلاع اور بالخصوص حلقہ این اے 43 کیلئے دوسال میں آٹے میں نمک کے برابر کام بھی نہیں کیا گیا-حلقہ این اے 43 ضلع خیبر میں ھمارے ترقیاتی کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ابھی تک ایک کمرہ نہیں بنایا ہے وہ کیسے ملک چلا سکتے ہیں-میری جدوجہد کی وجہ افغانستان کے بارڈر پر اب چوبیس گھنٹے تجارت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر حکومت نے قبائیلیوں کو سو ارب روپے اور دہشت گردی کی جنگ میں نقصانات کا ازالہ نہ کیا تو تحریک شروع کرینگے -الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ الیکشن میں پچاس لاکھ گھر ، ایک کروڑ نوکریاں اور عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچاناجیسے وعدے کرنے والی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ،ملک میں روز بروز مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشیاں کررہے ہیں، حکومت عوام کو ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے۔

-وفاقی وزیر برائے مذھبی امور علامہ نورالحق قادری کے بارے میں سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے ووٹ پر نہیں بنا ہے وہ ایلیکڈڈ نہیں بلکہ سلیکٹیڈ ہے وہ ضلع خیبر میں رہتا نہیں اس لیے ان کے ساتھ عوام کا غم نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو مایوس کردیا اور ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے -جن قوتوں نے عمران خان کو منتخب کیا تھا وہ بھی عمران خان اور اسکے ٹیم سے مایوس ہیں-افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، افغانستان میں قیام امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔