سنا ہے فردوس عاشق کا سامان بھی باندھا جا رہا ہے
اس کو میری خبر سمجھیں یا کوئی ناقص چہ مگوئی سمجھ لیں، چھٹی کس کس کی ہونی چاہیے یہ لمبی فہرست ہے، کیا فیصل واوڈا، خسروبختیار، شیخ رشید کو وزارت میں ہونا چاہیے؟ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 فروری 2020 20:35
(جاری ہے)
عمران خان کہتے میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ان سے ڈیل کرکون رہا ہے؟کہا جارہا ہے کہ عمران خان حکومت کریں، نوازشریف علاج کیلئے جہاں جانا چاہتے جائیں، محترمہ مریم نواز یہاں پر ہی رہیں گی اورمنہ پر زِپ لگا کررکھیں گی۔
جس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ حکومت مسلسل ان پر تنقید کررہی ہے، لیکن وہ خاموش ہیں، میرا نہیں خیال وہ باہر جائیں گی، وہ یہاں پر بھی رہیں گی اور خاموش رہیں گی۔شہبازشریف لندن میں اس لیے ہیں کہ وہ کسی معجزے کا حصہ ہیں ، ان کی وہاں بیٹی، داماد اور بیٹے موجود ہیں لیکن شہبازشریف کا ہونا اتنا بھی ضروری نہیں ہے۔ شہبازشریف وہاں ہومیوپیتھک قسم کی اپوزیشن کررہے ہیں، اس کا مطلب مک مکا نہیں ہوا، لیکن بقایا باہمی کا کوئی معاملہ ہے۔ایسی بھی کوئی بات نہیں کہ نوازشریف نے پیسے دیے یا دیں گے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی ان کے پاس ہی رہیں گے، شہزاد اکبر نے جو کرنا تھا کرلیا۔ اسی طرح آصف زرداری باہر آئے ہیں لیکن خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کو تنخواہ لے رہے ہیں، یہ کس منہ سے بات کرتے ہیں کیونکہ عمران خان نے بھی دھرنا دیا اور استعفے دیے لیکن پیسے لیتے رہے۔ عمران خان اور شہبازشریف دونوں ہی ایوان میں نہیں آتے، لہذا اس حمام میں سارے ننگے ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ فروغ نسیم نے آن میڈیا انور منصور سے معافی مانگی لیکن یہ بھی کہا کہ میں سیاق اسباق پر قائم ہوں۔وہ کہتے میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ حکومتی نظام میں بگاڑ ان کی نالائقی ہے، یہ پہلی نالائقی نہیں،اس سے قبل آرمی سروس ایکٹ میں خرابی کی، چیف جسٹس کھوسہ کو ان کو جھاڑنا پڑا۔انہوں نے حکومت کو جھٹکا دیا، سیکرٹری قانون، اٹارنی جنرل ،اور فروغ نسیم ان تینوں کی بہت پہلے چھٹی ہوجانی چاہیے تھی۔چھٹی کس کی ہونی چاہیے یہ فہرست بڑی طویل ہے، میں سن رہا ہوں کہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بھی سامنا باندھا جارہا ہے۔اس کو خبر سمجھیں یا کوئی ناقص چہ مگوئی کہہ لیں۔فیصل واوڈا کوئی حق ہے کہ وہ وزیر رہے، خسروبختیارنالائق آدمی، شیخ رشید نے جس طرح ریلوے چلائی ہے اس کو وزارت میں ہونا چاہیے، کس کس کا نام لیں گے؟ حماد اظہر یا پھر شفقت محمود ایسے وزیر ہیں جو سر جھکا کر اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔اسد عمر کوئی قابل نہیں، ان سے کمنٹری جتنی مرضی کروالیں، وہ اینگروسے ناکام ہوکر یہاں آئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.