سرگودھا کی کینٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر دو کار سواروں سمیت تین افراد کو سینکڑوں بوتلیں شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے

منگل 25 فروری 2020 12:18

سرگودھا کی کینٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر دو کار سواروں ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) سرگودھا کی کینٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر دو کار سواروں سمیت تین افراد کو سینکڑوں بوتلیں شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے سٹی سکول چوک میں دوران سنیپ چیکنگ کار نمبری IDL-2898کو روک کر چیک کیا تو کار میں سوار منشیات فروش ڈاکٹر عارف ولد مہنگا مسیح قوم عسیائی سکنہ بستی عیدگاہ اور آفتاب مسیح ولد یوسف مسیح سکنہ چک 79شمالی کو گرفتار کو کر کے کار سے ولائتی شراب350بوتلیں برآمد کر لی۔

اسی طرح تھانہ کینٹ پولیس نے چک49شمالی میں چھاپہ مار کر اسلم پرویز عرف بھولا ولد نذیر احمد سکنہ خیابان صادق کو دیسی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 120لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔جس پر تینوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار متذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔