شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد

منگل 25 فروری 2020 15:59

شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیرِ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیا الدین اسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا، جہاں شرجیل انعام میمن زیرِ علاج تھے۔

چیف جسٹس کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی 3 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کے ایک اور کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔ملزمان پر کرپشن کے ذریعے 2 ارب 27 کروڑ 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔