Live Updates

ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں تیسرے روز بھی تمام گیٹ بند رہے

منگل فروری 21:25

ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں تیسرے ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں تیسرے روز بھی تمام گیٹ بند رہے اسسٹنٹ کمشنر نجیب قمبرانی کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر ایمگریشن سمیت انپورٹ ایکسپورٹ، راہداری سمیت تمام گیٹ بند ہیں اور ایران اور پاکستان کے تمام آمد رفت کا سلسلہ بند کر رکھا ہے اس وقت پاکستان ہاوس میں 270 زائرین موجود ہے جنکے لیئے آئسولیشن سینٹر قائم کردیا ہے اور تفتان بی ایچ یو میں بھی میل اور فیمیل کے لیے آئسولیشن سینٹر قائم کردیا ہے اور دالبندین ہسپتال کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں بھی آٹھ بیڈوں پر مشتمل مرد اور خواتین کے لیئے الگ الگ آئسولیشن سینٹر قائم کردیا ہے کرونا وائرس کے پیش نظر تفتان کے تمام سرحدی علاقوں میں آمد رفت کے حوالے سے تمام انتظامات سخت کردیئے ہیں مقامی انتظامیہ کے مطابق جب تک ایران کی طرف سے مکمل تسلی نہیں ہوگی کسی کو بھی آنے جانے نہیں دیا جائے گا سرحدی شہر تفتان میں ایران جانے والے بڑی گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گیئں ہے جس کی سبب کاروباری لوگوں کو بھی سخت پریشانی لا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یاد رہے ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ بندوبست کیا گیا ہے اب تک کوئی بھی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات